روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرائن میں داخل، روس کے یوکرین پر حملے کی تازہ ترین صورتحال

24  فروری‬‮  2022

یوکرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرائن میں داخل ہوگئی ہے۔

یوکرائن کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق روسی فوجیوں کے قافلے شمالی چرنیہیو اور سومی کے علاقوں اور مشرقی لوہانسک اور خارخیو کے علاقوں سے یوکرائن میں داخل ہو گئے ہیں۔روسی حملے سے پہلے توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں یوکرائن کے سرحدی محافظ زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرائن کی بارڈر گارڈ سروس کا کہنا ہے کہ سرحدی محافظ اور مسلح افواج دشمن کو روکنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔دوسری جانب یوکرائن کے پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجوں کی بمباری سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اوڈیسا کے باہر پولڈیسک میں فوجی یونٹ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 19 افراد لاپتہ ہیں۔

یوکرین میں دھماکے

یوکرین میڈیا کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ مشرقی یوکرین میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرین کے ساحلی شہر وڈیسا میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ یوکرینی شہر کراماتو رسک پر فضائی حملے اور دھماکوں کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہیں۔

روس نے یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس کو تباہ کر دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کی ائیر بیسز کا انفراسٹرکچر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے ملٹری اسٹرکچر اور بارڈر فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہروں میں میزائل حملے نہیں کیے جا رہے۔دوسری جانب یوکرین نے بھی روس کے 5 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل  لاء نافذ کردیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے صدر نے کہا ہےکہ یوکرین کے ملک کے علاقوں میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔

پاکستانی طلبہ کو جلد از جلد یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

 ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یوکرین میں موجود پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نول اسرائیل کھوکھر نے یوکرین میں موجود 40 پاکستانی طلبہ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران پاکستانی سفیر نے یوکرین روس کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے طلبہ کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد واپس پاکستان لوٹ جائیں

سلامتی کونسل

دوسری جانب روس یوکرین تنازع پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ روس یوکرین صورت حال پر 3 دن میں سلامتی کونسل کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے خطے کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پیوٹن اپنے فوجیوں کو یوکرین پر حملے سے روکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved