یوکرین پر روس کا حملہ، پاکستانی طلباء کے لئے ہدایات جاری

24  فروری‬‮  2022

یوکرین پر روسی حملے کے بعد دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں میں افرا تفری کی صورتحال ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق گزشتہ روز یوکرین میں موجود پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) نول اسرائیل کھوکھر نے یوکرین میں موجود 40 پاکستانی طلبہ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی، پاکستانی سفیر نے یوکرین روس کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد واپس پاکستان لوٹ جائیں۔

پاکستانی سفیر نے طلباء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جو طالب علم اپنی کسی ذمہ داری کی وجہ سے وطن واپس نہ جا سکے، یوکرین میں موجود پاکستانی سفارت خانہ انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرتا رہے گا۔

پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین کی وزارت تعلیم و سائنس کو ایک خط لکھتے ہوئے انتظامیہ سے صورتحال معمول پر نہ آنے تک پاکستانی طلبہ کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ آج روس نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کر دیا تھا، جس کے بعد یوکرین کی حکومت نے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved