روس یوکرین تنازع، امریکی صدر بھی میدان میں آ گئے، روس کو بڑی دھمکی

24  فروری‬‮  2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس کی یوکرین میں فوجی کاروائی کے نتیجے میں کشیدگی اور نقصانات کی ذمہ داری روس پر ہو گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر روس کو فیصلہ کن جواب دے گا، روس کو یوکرین کے خلاف جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے جنگ اور امن میں سے پہلے سے طے کی گئی جنگ کا انتخاب کیا ہے، دنیا بھر کی ہمدردیاں روسی جارحیت کا سامنا کرنے والے یوکرین کیساتھ ہیں۔ عالمی برادری یوکرین کے نقصانات، اور جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر روس کا محاسبہ کرے گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم جی سیون ممالک کے سربراہان سے مشاورت کر رہے ہیں، اس کے بعد امریکی عوام سے خطاب میں انہیں اعتماد میں لیکر روس کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔  ان کا  کہنا تھا کہ امریکہ اور نیٹو ممالک روس کو اس جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین پر قبضے کا خواہشمند نہیں ہے۔ روس کی سلامتی کو لاحق خطرات کے باعث یوکرین کے خلاف کروائی کی گئی، اگر کسی نے مداخلت کی تو ایسا ردعمل تباہ کن ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved