الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو الزامات کی جوابدہی کیلئے طلب کر لیا

24  اکتوبر‬‮  2021

الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کرنے کیلئے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں انہیں 27 اکتوبر 2021ء بروز بدھ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 10 ستمبر 2021ء کو فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈکوارٹر جبکہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ماؤتھ پیس بنے ہوئے ہیں، اور چیف الیکشن کمشنر کے نوازشریف کے ساتھ تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے سیاست کرنی ہے تو عہدے سے استعفیٰ دیں اور پھر الیکشن لڑ لیں۔ اس پریس کانفرنس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ انہوں نے ای وی ایم استعمال نہ کرنے کیلئے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، ایسے ادارے کو آگ لگا دینی چاہیے۔ ان الزامات کے ثبوت پیش کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے دونوںوزراء کو 16 ستمبر 2021ء نوٹس جار ی کیا، جس کا جواب دینے کیلئے دونوں وزراء نے 24 ستمبر 2021ءکومزید 6 ہفتوں کی مہلت مانگ لی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved