لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا، یوکرینی صدر ،روس دو روز میں یوکرین پر قبضہ کر لے گا، امریکہ

25  فروری‬‮  2022

امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرین کے دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کردے گا۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی حکومت ختم کر دے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مختلف شہروں پر بمباری کے بعد روس کے ہزاروں فوجیوں نے کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا ہے۔ یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی روسی فوجیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ روس کے ساتھ پہلے روز کی لڑائی میں 137 افراد ہلاک ہوئے۔ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا یوکرین نیٹو میں شامل ہو گا؟ ہر کوئی ڈرتا ہے اور جواب نہیں دیتا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے قبضے سے کیف ائیرپورٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں جو تباہی ہوگی اس کا واحد ذمہ دار روس ہوگا ۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کلیبا نے جمعرات کو کہا ہے کہ پیوٹن نے یوکرین پر ایک بڑا حملہ کر دیا ہے۔ یوکرین کے پرامن شہر س وقت حملے کی زد میں ہیں۔ یہ جارحیت پر مبنی جنگ تھی۔ یوکرین اپنا دفاع کرے گا اور فتح اسی کی ہو گی۔ دنیا ہر صورت میں پیوٹن کو روکے ، یہ عمل کا وقت ہے۔صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کی صبح ٹیلی وژن پر اپنے ایک مختصر بیان میں حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صدر پیوٹن نے یوکرین کی فوج کو ہتھیار ڈالنے کے لیے بھی کہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved