قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں غریب ایک وقت کی روٹی سے قاصر ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صاف پانی کمپنی کیس اور دیگر کیسز میں نشانہ بنا کر مجھے پوری قوم کے سامنے رسوا کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس میں تین سال تک گرفتاریاں کی گئی، اس میں پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کو بھی گرفتار کیا گیا، لیکن گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے ان سب کو باعزت بری کیا ہے، اور یہ مسلم لیگ کی حکومت کی توقیر ہے جو اللہ نے عطا کی۔
دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا اگلا وزیراعظم کون بنے گا؟ قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا اس کا علم اللہ کو ہے اگر میں آیا تو پارٹی کی مشاورت اور نواز شریف کی قیادت میں کام کروں گا۔