پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاک بھارت میچ کے بارے میں کیا کہا؟

24  اکتوبر‬‮  2021

پاک بھارت میچ سے متعلق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آج ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرے گا۔

عامر خان نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ متحرک ہوکراور جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں، قومی ٹیم کے کپتان کو  میچ کے دوران پراعتماد رہنا ہو گا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے مزید کہا کہ شعیب ملک سے بات ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ تمام کھلاڑی تیار ہیں اور فٹ ہیں، سب کو پتا ہے کہ یہ کتنا بڑا مقابلہ ہے اور سب جیتنے کے لئے تیار ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی دباؤ نہ لیں، جذبے کے ساتھ کھیلیں کیونکہ ان کے ساتھ بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا پیش کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved