چینی صدر کا روسی ہم منصب کو فون، یوکرین تنازع پر تبادلہ خیال

25  فروری‬‮  2022

چینی صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب  ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں یوکرین تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہےاور رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور نیٹو نے طویل عرصے سے روس کے سیکورٹی خدشات کو نظر انداز کیا ہے، اور یہ ممالک کئی بار اپنے کئے وعدوں سے مکر گئے اورمشرق کی طرف فوجی تعیناتیوں کو فروغ دینا جاری رکھا جو  روس کی اسٹریٹجک سرخ لائن کو چیلنج کرتا ہے، روس یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات پر آمادہ ہے۔

چینی کے میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں صورت حال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے، چین یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت ترک کی جائے اور تمام ملکوں کے قومی سلامتی کے حوالے سے تحفظات پر توجہ دے کر پورے یورپ کیلئے ایک متوازن  سیکیورٹی میکانزم تشکیل دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روس کی یوکرین میں فوجی کاروائی کو حملہ قرار دینا تعصب کے مترادف ہے، چینی وزارت خارجہ نے امریکہ، برطانیہ اور مغربی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں کی بھی سخت مذمت کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved