یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کیلئے پاکستانی سفارتخانے کا تازہ ترین اعلامیہ جاری

25  فروری‬‮  2022

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین سے نکلنے کیلئے تمام طلبہ کو فوری طور پر ٹرنوپل یا لوویو پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین سے نکلنے کیلئے تمام طلبہ کو فوری طور پر ٹرنوپل یا لوویو  پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کا ایک فوکل پرسن یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی طلباء کی سہولت کیلئے موجود ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ٹرنوپل میں فوکل پرسن شہزاد نجم سے380632288874 اور 380979335992 نمبر ز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب یوکرین پاکستانی شہری سفارت سے نالا ں نظر آئے، شہریوں کا کہنا تھا کہ سفارت خانے نے پہلے دارالحکومت کیف بلایا، جب ہزاروں روپے خرچ کرکے کیف پہنچے تو سفارتخانہ اب دوسرے شہر ٹرنوپل جانے کا مشورہ دے رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں ،اے ٹی ایم بھی بند ہیں، کھانے پینے کے لالے پڑ گئے ہیں، یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved