پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی غیر معمولی اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 72 پیسے کے اضافے کے بعد 177.11 روپے رہی۔
دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 198.57، کینیڈین ڈالر 138.51، اماراتی درہم 48.22 اور قطری ریال کی قیمت 48.35 روپے رہی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/5UGMWUEqwG pic.twitter.com/lUVb3ezzE7
— SBP (@StateBank_Pak) February 25, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔