مذہبی رواداری، چیف جسٹس آف پاکستان اہلخانہ کے ہمراہ ہندو میلے میں پہنچ گئے

24  اکتوبر‬‮  2021

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے سرکٹ ہاؤس کے شیو مندر میں جاری سالانہ میلے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
چیئرمین پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ چیف جسٹس کی آمد پر ان کے مشکور ہیں، ان کا اہلخانہ کے ہمراہ یہاں آنا ہندو برادری کیلیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی بدولت ٹیری مندر تعمیر ہوچکا ہے۔حیدرآباد میں نوراتری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا آئین کے تحت تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور ہم آئین کی پاسداری کرتے رہیں گے۔
جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا آئین اور قانون کے تحت ہندوؤں سمیت تمام اقلیتوں کو حقوق دیں گے۔
ان کا کہنا تھا ہندو کمیونٹی کے بہت سارے مقدمات عدالت میں آتے ہیں، پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کے مقدمات حل کریں، کوشش کروں گا کہ ٹیری مندر کا دیوالی کے موقع پر افتتاح ہو۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے، کیوں کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام سے پہلے ہی مذہب کی آزادی کا اعلان کردیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved