روس یوکرین جنگ میں طالبان کس کے حامی ہیں، موقف سامنے آ گیا

25  فروری‬‮  2022

روس اور یوکرین کے مابین حالیہ کشیدگی کے متعلق افغانستان میں طالبان کی حکومت نے بیان جاری کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری حکومت روس اور یوکرین تنازع کا بغور جائزہ لے رہی ہے، تاہم فوجی کاروائی میں ہلاکتوں پر ہمیں تشویش ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک صبروتحمل سے کام لیں، اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کریں۔ بیان کے مطابق افغانستان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر غیر جانبدار ہے، اس لئے ہم فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ تنازعات کا حل پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے کیا جائے۔

افغان حکومت نے فوجی تصادم میں عام شہریوں اور طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ روس نے دو روزقبل یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد آج چینی صدر نے روسی ہم منصب کیساتھ تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ روس اور یوکرین کی حکومت نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved