یوکرین کے دارالحکومت کیف میں لڑائی شروع، روسی فوج نے کئی شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا

26  فروری‬‮  2022

روسی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی دستوں نے یوکرین کے شہر میلیٹو پول کا کنٹرول سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کی یوکرین کے خلاف جنگ دارلحکومت کیف پہنچ گئی۔ شہرکےمختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے چاروں طرف سے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی فوج بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کیف کے علاقے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر روس نے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا حملہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ یوکرینی فوج نے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر کیا گیا یہ روسی حملہ پسپا کر دیا ہے۔روس کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کی دوسری شب بھی یوکرین دھماکوں سے گونجتا رہا۔

یوکرینی فوج نے دارالحکومت کیف کی مرکزی ایونیو پر روسی حملے کو پسپا کر دیا۔یوکرینی وزارتِ دفاع کی جانب سے روس کے 80 ٹینک، 17 ہیلی کاپٹرز اور 516 بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادو میر زیلنسکی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کیف میں موجود ہے اور ملک کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved