یوکرین کے صدر کا عالمی رہنماوں کے نام ویڈیو پیغام

26  فروری‬‮  2022

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے آج رات دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ایک بیان کے ذریعے اپنے شہریوں سے کیف کا دفاع کرنے کی اپیل کر دی۔انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج صبح ہونے سے پہلے کیف کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، ہم دارالحکومت کیف کو کھونا نہیں چاہتے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادی کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دوسری رات بھی جنگ جاری رہی، فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔ دوسری جانب یوکرینی صدر کے ترجمان نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی امید ظاہر کی ہے۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین مذاکرات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کر رہے ہیں، ہم امن اور جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved