جہانگیر ترین لندن روانہ، ترین گروپ کے نام اہم پیغام

26  فروری‬‮  2022

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین طبیعت خراب ہونے پر لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی لندن روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔لندن روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے نام اپنا پیغام بھی چھوڑا ہے۔پیغام میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جا رہا ہوں، آپ لوگوں نے متحد اور رابطے میں رہنا ہے

خیال رہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فوری طور پر اپوزیشن کو کسی قسم کی یاد دہانی کرانے سے معذرت کرلی تھی جبکہ جہانگیر ترین گروپ نے فی الحال ‘ دیکھو اور انتظار کرو’ کی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved