سی ٹی ڈی کا خفیہ اطلاعات پر پنجاب میں کامیاب آپریشن

26  فروری‬‮  2022

ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے پنجاب بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں 37 مقامات پر آپریشنز کر کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔چھاپوں کے دوران 39 افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت یوسف، اشرف، سعید اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے ڈھائی کلو دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے، ملزم سعید کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرتا تھا، اس کے پاس سے بھاری رقم برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ چند روز قبل گھوٹکی میں گرفتار ملزم کے 2 ساتھی مارے گئے تھے، ملزم بلوچستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کو ملزم کی کئی دنوں سے تلاش تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved