فیس بک، ٹوئٹر، گوگل نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں

26  فروری‬‮  2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن میں روسی اقدامات کو حملے کا آغاز قرار دیتے ہوئے روس کے خلاف مالی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، یورپی یونین نے بھی روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ، یورپی یونین کے بعد  سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے روس کے سرکاری میڈیا پر اپنے پلیٹ فارم سے اشتہار چلانے پر پابندی عائد کر دی۔فیس بک نے پابندیوں کا آغاز کرتے ہوئے متعدد روسی سرکاری نشریاتی اداروں پر ویب سائٹ پر مواد شیئر کرنے کی جزوی پابندی بھی عائد کردی۔

نئی پابندیوں کے تحت روسی نشریاتی ادارے اور حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق کوئی مواد شیئر نہیں کر پائیں گے۔

دوسری جانب گوگل نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ چند دن سے یوٹیوب سے لاتعداد روسی ویڈیوز ہٹادیں جن میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد تھا۔گوگل کے مطابق وہ روسی میڈیا اور افراد پر پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے اور منصوبہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ادھر ٹوئٹر نے بھی یوکرین پر حملے کے بعد روسی میڈیا، حکومتی اداروں اور شخصیات پر بھی جزوی پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر 24 فروری کو حملوں کا آغاز کیا جس کے بعد یورپی یونین اور امریکا نے روس پر پابندیاں نافذ کرنے میں پہل کی تاہم اب ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی روس کے اقدام پر اس پر پابندی لگارہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved