یوکرین کے شہر کیف میں پھنسے مزید 70 پاکستانی طلبا کو نکال لیا گیا

26  فروری‬‮  2022

پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین کے شہر خارکیف میں پھنسے 70 طلبا کو نکال لیا ہے۔

یوکرین میں پاکستان کا سفارت خانہ خارکیف شہر میں پھنسے 70 طلبا کو نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔خارکیف کا شہر یوکرائن اور روسی افواج کے درمیان جنگ کے اہم ترین محاذوں میں سے ایک ہے۔پاکستانی طلبا کو خارکیف سے بذریعہ ٹرین پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر لویو پہنچایا گیا ہے جہاں سے انہیں پولینڈ کے شہر وارسا بھجوادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  روس کے  یوکرین کے حملے کے بعد طلبا سمیت ہزاروں پاکستانی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں پھنس  گئے ہیںپاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بحفاظت جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام تر مسائل کے باوجود سفارت خانہ پاکستانیوں کی مدد کر رہا ہے، بینکنگ سسٹم ڈاؤن ہے، سائبر حملے بھی ہورہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved