ہیما مالنی نریندر مودی کی خوشامد میں سب سے آگے نکل گئیں

26  فروری‬‮  2022

بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خوشامد میں اتنا آگے نکل گئیں کہ اب سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گئی ہیں۔

بھاری ریاست اترپردیش میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ نریندر مودی روس یوکرین کی جنگ رکوا دیں۔ ہیما مالنی نے کہا کہ مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کر حیران ہو رہی ہے۔

بالی وڈ کی سابق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ متعدد عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے اپیل  کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مداخلت کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے یہ جنگ رکوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ایک عالمی رہنماء بن چکے ہیں، اس لئے جب بھی کوئی عالمی سطح کو مسئلہ ہو، اسے حل کرنے کیلئے نریندرمودی کو کردار ادا کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے صرف 7 برسوں میں اپنا اور ملک کا نام بہت بلند کر دیا ہے، جس پر مجھے اور عوام کو فخر ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اس درجے کی خوشامد پر سوشل میڈیا صارفین ہیما مالنی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کوئی جاہل ہی ہو گا جو آپ کی یہ بات مانے گا۔

سونی نامی صارف نے کہا کہ ہیما مالنی کو جلد بحالی مرکز بھیجنا چاہیے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کی جو تھوڑی بہت عزت رہ گئی ہے اسے چپ رہ کر بچا لیں۔

صارف سنیل کمار نے کہا کہ ہیما جی مودی صاحب کہہ رہے ہیں کہ میرے متعلق فیک نیوز نہ پھیلائیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ محترمہ آج کل کونسا نشہ کر رہی ہیں؟

عمران انصاری نامی صارف کا کہنا تھا کہ جو مودی دہلی اور گجرات کے فسادات نہ رکوا سکا، اس کی کیا اوقات کہ ایک عالمی جنگ رکوا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved