وزیراعظم نے اسمبلیاں توڑنےکی سمری دستخط کرکے رکھ لی ہے، ن لیگ کا بڑا دعویٰ

26  فروری‬‮  2022

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسمبلیاں توڑنے کی سمری دستخط کرا کے رکھ لی ہے۔

آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کل شیخ رشید صاحب کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم اپوزیشن پر ڈرون حملہ کر دیں گے، ن لیگ سیاسی ڈرون گرانے کا مطلب جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ابھی خود بھی اسی انتظار میں ہیں کہ میاں نواز شریف کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ  نوازشریف کے فیصلے کے بعد حکومت کے ڈرون حملے کو بخوبی سمجھتے ہیں، وہ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی سمری دستخط کرا کے رکھ لی ہے، لیکن ہم نے اس کا بھی بندوبست کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ایسے ہی رابطے ہوتے ہیں، اب ٹیلی فون اور اشارے آنے بند ہو گئے ہیں، اب نواز شریف کا بیانیہ کامیاب نظر آ رہا ہے کہ سیاست سیاستدانوں کو کرنی چاہیے، ٹیلی فون اور اشاروں سے سیاست نہیں ہوتی۔

ایک سوال کے جواب میں رہنماء مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ  پنجاب  کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved