چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف کا روس کیساتھ مل کر جنگ کا اعلان، یوکرینی صدر سے معافی کا مطالبہ

26  فروری‬‮  2022

چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روس کے ساتھ مل یوکرین سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرینی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیوٹن سے معافی مانگ لیں۔

چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قادریوف نے روس کے شہر گروزنی میں سیکیورٹی فورسز اور رضاکاران  سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیچن جنگجو یوکرین میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 12 ہزار اہلکار یوکرین کے خلاف روسی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں۔

چیچن سربراہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمارے جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت تمام بڑے شہروں پر بڑی آسانی سے قبضہ کر سکتی ہیں، لیکن صدر پیوٹن کی کوشش ہے کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی حکومت روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کے متعلق جھوٹی خبریں نشر کر رہی ہے۔

اپنے خطاب میں چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قادریوف روسی صدر کی یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فیصہ بالکل درست تھا، ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں یوکرینی صدر کو کہتا ہوں کہ وہ صدر پیوٹن کو فون کرکے ان سےمعافی مانگیں اور یوکرین کو محفوظ بنائیں۔ مزید کہا کہ روس کی شرائط تسلیم کر لیں، یہ ان کیلئے اور یوکرین کی عوام کیلئے اچھا ہو گا۔

یاد رہے کہ آج یوکرین کی جانب سے مذاکرات کے انکار نے بعد روس کے یوکرین پر حملوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، اور روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved