پاکستان کے بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہو گئے۔ بھارت کو ہمیشہ فنٹاسٹک ٹی یاد رہے گی۔
27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
<
…by Pak Army are testament to professionalism & determination of Pakistan Armed Forces for defence of motherland. Not just weapons or numbers but resolve of a nation & operational preparedness of Armed Forces defines success in face of adversity. Pakistan Zindabad (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج “Op Swift Retort” کی تیسری برسی منائی جارہی ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔ 2 بھارتی فائٹر اے سی کو مار گرانے میں پی اے ایف کی کامیابیاں، پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانا اور ایل او سی پر بھرپور جواب دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی طرف سے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔ صرف ہتھیار یا تعداد ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکل میں کامیابی کا تعین کرتی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔
یاد رہے کہ پاکستان کے شاہینوں نے تین سال قبل اس وقت بھارت کے نام نہاد سورماؤں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی جب بھارتی پائلٹوں نے پاکستان میں دخل اندازی کی کوشش کی۔
بالاکوٹ میں رات کے اندھیرے میں بھارتی جارحیت کا شاہینوں نے دن کے اجالے میں دندان شکن جواب دیا، پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارہ مارگرایا۔بھارتی پائلٹوں کی اس کوشش میں ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے تباہ ہونے والے جنگی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور پاکستانی حدود میں گرا۔پاکستان کے شاہینوں نے پائلٹ کو چائے پلائی جو فنٹاسٹک ٹی کے نام سے مشہور ہوئی جبکہ پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔اس دوران بھارت نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے پاک فوج کا ایف سولہ طیارہ گرانے کی مضحکہ خیز کہانی پھیلائی لیکن اس بے بنیاد دعویٰ کو پوری دنیا اور خود بھارتی عوام نے بھی نہ مانا۔
بھارت نے اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے دنیا کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی اور پاکستان میں طیارہ گرانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ویر چکر ایوارڈ سے نواز دیا۔