کن ممالک نے روسی صدراور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دیں؟

27  فروری‬‮  2022

یوکرائن پر حملے کی وجہ سے برطانیہ اور یورپی یونین کے بعد اب امریکا نے بھی روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ماسکو نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یوکرین پر جنگ مسلط کرنے پر امریکا، کینیڈا اور یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر مختلف پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ برطانیہ نے ان دونوں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا روسی صدر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں لگائے گا۔کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر پابندی لگا دی۔

ایک بیان میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ روس کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں۔ادھر برطانیہ نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کے اثاثے منجمد کر دیئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے نیٹو پارٹنر سے گفتگو کے دوران پیوٹن اور لاروف کے اثاثے منجمد کرنے کا کہا تھا۔دوسری جانب یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا نام پابندیوں سے متعلق فہرست میں شامل کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پیوٹن اور لاروف کا نام فہرست میں شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved