پولیس نے فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
چونیاں کے علاقے کوڑے سیال میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے کارروائی کرکے ایک گاڑی سے 27 بوریوں میں بند 30 من مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزم مردہ مرغیوں کو فروخت کے لیے لاہور لے جارہا تھا۔
پولیس کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور میں ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ٹرک ڈرائیور مردہ مرغیوں کو بوریوں میں بند کر کے سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ٹرک ڈرائیور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مردہ مرغیاں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کرتا ہے۔
30 من مردہ مرغیاں برآمد ، سپلائی کی کوشش ناکام
27
فروری 2022
![](http://sabirshakir.com/wp-content/uploads/2022/02/mrgi.jpg)