شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا ایک اور تجربہ

27  فروری‬‮  2022

شمالی کوریا رواں ماہ  میں اب تک چھ بار مختلف طرح کے میزائلوں کا تجربہ کر چکا ہے۔

شمالی کوریا کا ایک اور مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرق کی طرف ایک نامعلوم پراجیکٹائل فائر کیا ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے قریب سے فائرکیا گیا پراجیکٹائل بیلسٹک میزائل لگتا ہے۔جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے آج ممکنہ بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔امریکا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے، امریکی فوج کی انڈو پیسفک کمانڈ نے اپنے بیان میں زور دیا ہے کہ پیانگ یانگ مزید عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں سے باز رہے۔امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے چند دن بعد ہی کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا امریکی پابندیوں کو کتنی سنجیدگی سے لیتا ہے۔

شمالی کوریا نے نئی امریکی پابندیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved