روسی افواج نے دارالحکومت کیف کا گھیراؤ کرلیا، قبضے میں تاحال ناکام

27  فروری‬‮  2022

روس کا یوکرین پرحملہ تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے اور روسی افواج نے دارالحکومت کیف کا گھیراؤ کر لیا، قبضہ کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے، دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی یوکرائنی جنگ میں ماسکو نے یوکرائن کی توانائی کی تنصیبات پر میزائلوں سے حملے شروع کر دیے ہیں۔ روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی کییف کی طرف پیش قدمی جاری ہے جبکہ دو یوکرائنی شہروں کا مکمل محاصرہ بھی کر لیا گیا ہے۔روسی فورسز کے یوکرینی دارالحکومت پر ہرطرف سے حملے جاری ہیں، لڑائی کیف کی گلیوں تک بھی پہنچ گئی، کیف میں شدید فضائی بمباری اور لڑائی جاری ہے۔روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان کیف کےچڑیاگھر، میٹرو اسٹیشن اورتھرمل پاور پلانٹ کے قریب شدید جھڑپیں ہوئیں، شہر زوردار دھماکوں اور فائرنگ سے لرز اٹھا۔روس نے بحر اسود سے کروز میزائل داغے، یوکرین کے شہروں خیر سون، میکولیف اور اڈیسا کے قریب لڑائی جاری
ہے، روسی فوج نے یوکرین کے شہر ملیتو پول پر قبضہ کر لیا، روسی افواج یوکرین میں فوجی اہداف کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا رہی ہیں۔وکرائن کے وزیر داخلہ کے مشیر نے ٹیلی گرام ایپ پر ایک پوسٹ میں اسے رہائشی علاقے پر بے مقصد اور بے رحمانہ حملہ قرار دیا ہے۔یوکرائن نے بیلا روس سے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنانے والے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔یوکرائن کے وزیرِ خارجہ اولگ نکولینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فضائیہ نے دارالحکومت کیف پر داغا گیا ایک میزائل مار گرایا ہے۔

روس  کی بیلاروس میں مذاکرات کی  پیشکش،یوکرین کا انکار

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ بیلا روس میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔ وسری جانب یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار  ہیں لیکن بیلا روس میں نہیں۔یوکرین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا بیلاروس مذاکرات کا منصوبہ پروپیگنڈا  ہے۔ یوکرین روس کے ساتھ الٹی میٹم کے بغیر حقیقی مذاکرات چاہتا ہے۔یوکرینی صدرزیلنسکی  کا کہنا ہے کہ اس جگہ بات چیت کریں گے جو یوکرین کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ بیلا روس سے یوکرین پر حملہ نہ کیا ہوتا تو منسک میں با ت چیت ممکن تھی۔

مغربی اتحاد کا روس کیخلاف اٹلانٹک فورس بھی بنانے کا اعلان

یوکرین پر روسی حملے کے خلاف مغربی اتحادی نے آواز بلند کردی، مغربی اتحادی نے روسی معیشت کو کچلنے کےلیے اٹلانٹک فورس بنانے کا اعلان کردیا۔مغربی اتحاد کا کہنا ہے کہ روس کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ کردیا جائے گا اور اس نئے مالیاتی اقدام کی تکمیل اٹلانٹک فورس کے ذریعے کی جائے گی۔

اقدام کے بعد روس اپنے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کسی صورت استعمال نہیں کرسکے گا۔اس ضمن میں امریکا اور برطانیہ نے بھی روس کے مرکزی بینک پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ مغربی اتحاد نے روس کےلیے گولڈن پاسپورٹ پر بھی پابندی کا اعلان کردیا ہے۔پابندیوں کے بعد روس کے دولت مند شہری یورپی ممالک میں شہریت حاصل نہیں کرسکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved