بھارت نے فلم تارے زمیں پر بنائی جس کے جواب میں گئی پاکستانی فلم تیارے زمین پر زیادہ کامیاب رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر جیل پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت نے فلم ‘تارے زمیں پربنائی اور پاکستان نے فلم طیارے زمیں پر بنائی، عالمی سیاست کی پردہ اسکرین پر طیارے زمیں پرسپر ہٹ رہی،صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان نے بھارت کی ناکام جارحیت کا بھرپور جواب دیاتھااور پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرانا بڑی کامیابی تھی۔