سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے سخت پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی۔
حرمین ذرائع کے مطابق کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی،وزارت حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو 10 روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
«الحج والعمرة»: السماح للأطفال بسن 7 أعوام وما فوق استخراج تصريح ودخول الحرمين#عاجل #عكاظhttps://t.co/o9h6qBxUJA
— عكاظ (@OKAZ_online) February 25, 2022
یاد رہے کہ کرونا کے عالمی وبا کے باعث سعودی حکومت نے بھی عمرہ زائرین کے لئے پابندیاں لگا دی تھی لیکن اب کرونا کیسز میں کمی کے میش نظر سعودی حکومت نے پابندیوں میں نرمی کر دی ہے ۔