یوکرین پیشگی شرائط کے بغیر روس کیساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ، مذاکرات کہاں ہونگے؟

27  فروری‬‮  2022

یوکرین غیر مشروط طور پر روس کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہو گیا ہے، جبکہ روس بھی یوکرین کےہتھیار ڈالنے کی شرط سے دستبردار ہو گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روس کیساتھ پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کیلئے حامی بھر دی ہے، اور یہ مذاکرات ہمسایہ ممالک بیلاروس کی سرحد پر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کے ابتدائی دور میں دونوں ممالک کے وفود پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کریں گے، جس کے بعد اعلیٰ سطح کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے مذاکرات سے قبل یوکرین سے ہتھیار ڈالنے کی شرط رکھی تھی، اور مذاکرات کیلئے اپنا وفد بھی بیلا روس بھیجا تھا۔ اب یوکرین کے صدر کاکہنا ہے کہ امن کیلئے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، لیکن اس کا مقام بیلاروس نہیں بلکہ کوئی اور ملک ہونا چاہیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے استنبول کا نام بھی تجویز کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 2014ء میں جنگ بندی کیلئے منسک نامی امن معاہدہ بھی بیلاروس میں ہوا تھا، جس کے متعلق یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس کی فوجیں یوکرین  کےدارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہیں، جبکہ یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں روسی افواج داخل ہو چکی ہیں، جہاں انہیں  یوکرین کی فوج سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی حالیہ مذاکرات کیلئے آمادگی دوست ممالک کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے، اس سے قبل گزشتہ روز مذاکرات کیلئے کوششیں ناکام ہونے کے بعد روس نے یوکرین میں فوجی کاروائیاں تیز کر دی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved