لاہور میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کا پراسرار واقعہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ایگریکس ٹاؤن میں وکالت کے پیشے سے منسلک شخص، ان کی بیوی اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔
لاہور پولیس نے قتل ہونے والے خاندان کی شناخت امانت علی،شبانہ بی بی اور ازل کے نام سے کی ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر جاوید حسن بھٹی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ طور پر یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے، دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔