بابر اور رضوان کی بیٹنگ کی ویڈیو بناکر رکھ لو،اپنے بچوں کو دکھانا ، سابق بھارتی کرکٹر کا اپنی ٹیم کو مشورہ

25  اکتوبر‬‮  2021

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے بابراعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اور رضوان نے جو بیٹنگ کی اُس کی ویڈیو بناکر بار بار بچوں کو دکھانا چاہیے۔

ماضی کی کامیابیوں کے نشے میں چور بھارتی ماہرین کی توپوں کا رُخ اپنے ہی کھلاڑیوں کی جانب ہوگیا۔سابق بھارتی کرکٹر نے  بھارت کے ٹی وی چینلز پر میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹرز پر شدید تنقید کی جب کہ اُنہوں نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے کھلاڑیوں کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں شاندار رہی۔ میچ سے دو روز قبل سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم آسانی سے جیت جائے گی، پاکستان کو میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے لیکن مقابلے کے بعد اُنہوں نے پاکستان خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔اس کے علاوہ سابق کرکٹر ہرپال سنگھ کا کہنا تھا کہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد یہ بھارت کی ایک بار پھر بدترین شکست ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست دے کر تاریخ بدل دی

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved