شاہ محمود قریشی نے سندھ حکومت کے بارے میں بڑی پیشگوئی کر دی

28  فروری‬‮  2022

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہ بلاول بھٹوکوبتاؤں گا میں کون ہوں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رتوڈیرو میں تحریک انصاف کے حقوقِ سندھ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے خاندان کاتعلق شاہنواز بھٹو، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ تھا،آصف زرداری کیاجانیں اصلی بھٹو اورنقلی بھٹوکیا ہے۔وزیرخارجہ نے اس موقع پر پیشگوئی کر دی کہ 2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ زرداری کے خلاف بات کرنے پرمقدمہ درج کیا جاتا ہے، سندھ میں خوف ختم ہونے کا وقت آچکا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آصف زرداری کوسندھ سے بھگائیں گے، وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے، بھٹوکے نام پردنیا بھرمیں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی جائیدادیں لندن اورامریکا میں نہیں، عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں، عمران خان نے غلامی کی زنجیرہمیشہ کیلئے توڑدی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved