بھارت کی پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد،بھارتی انتہا پسندوں کا کشمیری طلبا پر تشدد

25  اکتوبر‬‮  2021

ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

پاکستان میں انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیتنے کے بعد خوشی منائی جا رہی ہے، جبکہ انڈیا سوگ کی حالت میں ہے۔ ایسے میں انڈین پنجاب میں ایک انجینیئرنگ کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ نے بتایا ہے کہ میچ کے بعد کچھ شر پسندوں لوگوں نے ان پر حملہ کیا ہے۔

ایک کشمیری طالب علم نے کہا کہ ہم اپنے کمرے میں میچ دیکھ رہے تھے،اتر پردیش والوں نے حملہ کر دیا۔ ہم یہاں پڑھنے آئے ہیں، ہم بھی انڈین ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا جائزہ لیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’گذشتہ رات پنجاب کے کالج میں کشمیری طلبہ پر حملے کا سن کر دکھ ہوا۔ میری وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کو ہدایات دیں اور طلبہ کو حوصلہ دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved