حکومت کا زراعت ،پیداواراور کاروبار کی ترقی کے لئے احسن اقدام

28  فروری‬‮  2022

عمران خان حکومت نے زراعت پیداوار اور کاربار کی ترقی کے لئے احسن اقدام کر دیا۔

وزیر خزانہ نے کہاعمران خان  کی ہدایت پر زراعت، پیداوار اور کاروبار کی ترقی کے لیے قرضے جاری کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے یو این ڈی پی کے نمائندے نٹ اوسٹبی کی ملاقات ہوئی جس میں یو این ڈی پی کے نمائندے نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے ’پائیدار انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری‘ کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کے معاشی چیلنجز اور متعلقہ اصلاحاتی منصوبوں کے بارے میں جائزہ پیش کیا ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پائیدار اور جامع ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ دیرینہ اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

اس موقع پر نمائندہ یو این ڈی پی نے حکومت کی سماجی اور اقتصادی شعبوں میں بہتری کی کوششوں کو سراہا۔

 نمائندہ یو این ڈی پی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے امدادی اداروں اقر شراکت داری سے اہداف کا حصول آسان ہے، پاکستان کے نجی شعبے میں پائیدار سرمایہ کاری کے امکانات پر توجہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved