بابراعظم نے کھلاڑیوں کو بھارتی شکست پر جشن منانے سے روک دیا

25  اکتوبر‬‮  2021

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  میچ کے بعدٹیم کے ساتھ سیشن میں کہا کہ کھلاڑی زیادہ پر جوش نہ ہوں، ہم مل کر خوشی منائیں گے لیکن ابھی اپنی توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز رکھیں۔

کل کے پاک بھارت میچ میں بھارت کو عبرت ناک شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم کے ساتھ میٹنگ میں کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم کسی بھی وقت آرام سے نہیں بیٹھیں گے، جو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کرے وہ اپنا سو فیصد دے اور ایسا نہ ہو کہ ہم اپنی توجہ ہٹا کر صرف گھوم پھر رہے ہوں، جشن منا رہے ہوں کیونکہ یہ ہماری عادت ہے، جسے ہم نے تبدیل کرنا ہے،  یہ جلد تبدیل ہوگی اور یہ ہم ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو آغاز ہے، میچ میں فتح کی خوشی ضرورمنائیں لیکن زیادہ پرجوش نہ ہوں، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم کل کا دن بھی صرف خوش ہوتے رہیں، ہمارے آگے ابھی کافی میچز ہیں، ہمیں ان پر ہمیں توجہ دینی ہے، ہم مل کر خوشی منائیں گے لیکن ابھی  ہماری توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر ہونی چاہیے۔

کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف جیت میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں تھی، ہم بطور ٹیم جیتے ہیں اور یہ  بطور ٹیم کارکردگی دکھانا ہم نے کسی صورت نہیں چھوڑنا۔

یاد رہے کہ کل کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا، بھارت کا 152 رنز کا ٹارگٹ پاکستان کے اوپنر بلے بازوں نے ہی 17 ویں میں پورا کرلیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved