سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کا حکم

25  اکتوبر‬‮  2021

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کے کیس میں بڑا فیصلہ آگیا،سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی، بتائیں اب  تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟۔ عمارت گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔

عدالت نے کہا کہ ایک ہفتےمیں نسلہ ٹاورکو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ سےگرائیں اور بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسان کوکوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاورکا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنرکراچی نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔عدالت نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved