وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے آج مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
آج وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کانہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔ کورونا کے باعث دنیا کی بڑی معیشتیں بھی مہنگائی سے متاثر ہوئی ہیں، اور وہاں دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ابھی بھی نیچے نہیں آئیں گی اور گیس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا، ساتھ ہی جو گندم ہم نے روس سے لینی ہے وہ بھی مہنگی ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دیگر ممالک کی نسبت کم ہیں، اگر حکومت اس پر سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں آج پٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہو۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج میں قوم کو خوشخبری دے رہا ہوں کہ اب بڑھانے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10، 10 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمت میں بھی فی یونٹ 5 روپے کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جگہوں سے سبسڈی کم کرکے اس شعبے میں قوم کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، بلکہ اس میں بتدریج کمی کی جائے گی۔
Prime Minister @ImranKhanPTI, during his address to nation, announces to slash petroleum prices by Rs10/liter with immediate effect, and not to pass on the impact of global petrol hike to the consumer for next four months. pic.twitter.com/k1JNwAfZdS
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) February 28, 2022
انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخرتک ہرگھرانے کے پاس صحت کارڈ ہوگا، جس سے وہ 8 لاکھ روپے تک کا کسی بھی ہسپتال سے بالکل مفت علاج کراسکیں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے اعلان کئے گئے مزید ریلیف
-
- اووسیزز پاکستانیوں کو انڈسٹری لگانے پر پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ
- نوجوانوں اور کسانوں کیلئے 100 فیصد سود کے پاک قرضوں کی فراہمی
- آئی سیکٹر کیلئے 100 فیصد ٹیکس معاف
- آئی سٹارٹ اپ کیلئے 100 فیصد کیپٹل گین کی چھوٹ
- فارن ایکسچینج پر عائد تمام پابندیوں میں مکمل چھوٹ
Prime Minister @ImranKhanPTI announces historic incentives to boost IT sector.
✔️100% tax exemption for both companies and freelancers
✔️100% foreign exchange exemption
✔️100% exemption from Capital gain tax for investments in IT start ups. pic.twitter.com/DF5EameZLo
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) February 28, 2022
- احساس پروگرام کی رقم 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار کر دی گئی
- کامیاب نوجوان پروگرام میں آئندہ 2 برس میں 407 ارب کے قرضو ں کی فراہمی
- 38 ارب کی لاگت سے 26 لاکھ سکالر شپس کی فراہمی
- ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کیلئے ماہانہ 30 ہزار کی انٹرن شپس
Prime Minister @ImranKhanPTI announces skill-based internships for youth. 150,000 graduates will be given internship worth Rs 30,000/month for next 6 months pic.twitter.com/74gX6PtjZv
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) February 28, 2022
وزیراعظم عمران خان نے کہا کل لاہور میں انڈسٹری کے متعلق بھی بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا۔