پاکستان کے باقی میچ کب، کہاں اور کس کے خلاف ہوں گے؟

25  اکتوبر‬‮  2021

متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کے کوالیفائنگ مرحلے کے اختتام کے بعد اب سپر 12 مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔پاکستان اور انڈیا اتوار 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا گیا جس میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی  ہے۔

باقی میچ کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں پاکستان کے باقی میچ کب، کہاں اور کس کے خلاف ہوں گے؟

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں منگل 26 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدِ مقابل ہوں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے تین میں پاکستان جبکہ دو میں نیوزی لینڈ کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان بمقابلہ افغانستان

پاکستان اور افغانستان جمعہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدِ مقابل ہوں گے۔دونوں ٹیمیں اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں آمنے سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا ہے جس میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

 پاکستان بمقابلہ نمیبیا

اس میچ میں پاکستان اور نمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، نمبیا کی ٹیم نے تمام اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے آئرلینڈ کو شکست دے کر گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور یوں سپر 12 میں جگہ بنائی تھی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس میچ میں پاکستان کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا جو کوالیفائنگ گروپ بی میں سرِ فہرست رہنے والی ٹیم ہے اور سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved