ملائیشیا کے سیلنگور کے ہولو لنگٹ مسجد میں متعدد نمازیوں کو بوسٹر ڈوز نہ لگوانے پر مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسجد میں داخلے پرلوگوں کو ڈوز کا سرٹیفکیٹ دکھانے کیلئے کہا جارہا ہے، اس کے بعد ہی مسجد میں داخل ہونے دیا جارہا ہے جبکہ جو لوگ سرٹیفکیٹ نہیں دکھا سکے، انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔
دوسری طرف لوگوں کاملا جلارجان دیکھا گیا ہے ،کچھ لوگوں کا کہناہے کہ اگر بوسٹر ڈوز وبا پر کنٹرول کا طریقہ ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں، وہیں دوسری طرف لوگ ابھی بھی ویکسین سے پرہیز کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کورونا کی نہیں بلکہ لوگوں کو بچہ پیدا کرنے سے روکنے کیلئے ہے۔۔
یاد رہے کہ ملائیشیا میں پہلے سے ہی ایسے پمفلیٹ تقسیم کیے جاچکے ہیں کہ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر آپ نے بوسٹر ڈوز نہیں لی ہے تو آپ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرسکیں گے جبکہ اس کے باوجود لوگ ڈوز لیے بغیر ہی مسجد پہنچ رہے ہیں جب انہیں اندر جانے سے روکا جارہا ہے تو وہ اس کی مخالفت کررہے ہیں۔