وزیراعظم عمران خان نے ترقی کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

1  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں کو خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک صرف سبزیاں اور گندم بیچ کر ترقی نہیں کر سکتا ۔

آج گورنر ہاؤس لاہور میں انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  کوئی ملک سبزیاں اور گندم بیچ کر ترقی نہیں کر سکتا  بلکہ ملک صنعتوں کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہیں،جب انڈسٹریز کی پیداوار بڑھتی ہے اس میں جدت آتی ہے ،اتنا ہی اس ملک کی دولت بڑھتی ہے ، مینو فیکچررز اور انڈسٹریز کے بغیر کبھی کوئی بھی ملک عظیم نہیں بن سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمار املک آج سے 50 سے55 سال پہلے بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا کیونکہ ہماری انڈسٹریز کی پیدا وار بڑھ رہی تھی اور ہماری سمت درست تھی لیکن بد قسمتی سے 70 کی دہائی میں نیشنلائزیشن کے عمل نے ساری گروتھ کو روک دیا اور ملک کی سمت کو تبدیل کر دیا ، اس کے بعد سے ہم اسے دوبارہ حاصل نہیں کر سکے کیونکہ اس وقت ہم نے ٹھوس اقدامات نہیں لئے ،جو بھی حکومتیں آئیں انہیں پتہ ہی نہیں تھا  کہ ملک کی سمت کس طرف ہونی چاہیے جبکہ ہم مختلف راستوں پر چلتے رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تب آگے بڑھتا ہے جب ملک میں دولت پیدا ہوتی ہے ، جب تک کوئی ملک دولت پیدا نہیں کر ے گا وہ کیسے آگے بڑھ سکتا ہے،ماضی میں یہ سوچ تھی کہ انڈسٹریز دولت بنا رہی ہیں، منافع کما رہی ہیں مگر ماضی میں انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا،اگر آپ ایک انڈسری کو منافع نہیں بنانے دیتے تو وہاں پر سرمایہ کاری کیسے آ سکتی ہے ، سرمایہ کاری ایسے ہی ہے جیسے شہد پر مکھیاں آتی ہیں ،جب ایک انڈسٹری کامیاب ہو کر منافع بناتی ہے تو جب دوسرے شعبے اسے دیکھتے ہیں تو و ہ بھی اس طرف آتے ہیں اور سرمایہ کار ی کرتے ہیں لیکن اگر حکومت کی یہ پالیسی بن جائے کہ سرمایہ کاری کے خلاف پالیسیاں بنا نی ہیں تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved