وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا

1  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی خبر پر ردعمل میں مریم نواز نے عمران خان کا مشہور زمانہ جملہ دہراتے ہو ئے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ مہینے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے آغاز پر مجھے اپنی کابینہ کو کہنا پڑتا تھا لیکن آج میں اپوزیشن کو بھی کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے، جس میں چوہدری برادران نے تحریک عدم اعتماد کی باتوں کو فسانہ قرار دیتے ہوئے حکومت کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved