یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست منظور، یوکرینی صدر کا یورپی یونین پارلیمنٹ سے جذباتی خطاب

1  مارچ‬‮  2022

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اپنے عمل اور اقدامات سے ثابت کرے کہ وہ ہمارے کھڑی ہے۔

یوکرینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کیلئے درخواست منظور کر لی گئی ہے، اور اس کیلئے یوکرین کو خصوصی طریقہ کار کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یوکرینی حکام نے یورپی یونین میں شمولیت کی باضابطہ درخواست پر دستخط کئے تھے۔

عالمی نشریاتی ادارے  کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ورچوئل خطاب کیا۔ یوکرینی صدر کے خطاب پر اراکین پارلیمنٹ نے روس کے سامنے ڈٹ جانے پر یوکرینی صدر کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا۔

یوکرین کے صدر یورپی یونین پارلیمنٹ کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کر رہے ہیں

اپنے خطاب میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک کی صورتحال یہ ہے کہ روسی افواج نے تمام بڑے شہروں کو بلاک کر دیا ہے، لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے، اپنی زمین کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  دنیا کی کوئی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی، ہم مضبوط ہیں، کیونکہ ہم یوکرینی ہیں، ہم اپنے حقوق اور اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

یورپی یونین پارلیمنٹ کے اراکین یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں

ولادی میر زیلنسکی نے نیٹو اور مغربی ممالک سے شکوہ کیا کہ ہمیں روس کیخلاف جنگ کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے، یورپی یونین کو اپنے عمل اور اقدامات سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھی یوکرین کے صدر نے نیٹو ممالک سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکے بیانات کے برعکس یوکرین کو روس کیخلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک یو کسی محفوظ مقام پر منتقلی کی امریکی پیشکش کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں لڑنے کیلئے ہتھیار چاہئیں، فرار کیلئے گاڑی نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved