قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے منعقد ہوگا

16  ستمبر‬‮  2021

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے کل کے اجلاس کیلئے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے الیکشن ترمیمی بل 2021ء کو منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پاکستان بیت المال ترمیمی بل 2021ء منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔متروکہ وقف املاک مینجمنٹ اینڈ ڈسپوزل ایکٹ 1975ء میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔

گورنمنٹ سیونگز بنک ترمیمی بل اورپوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹ ترمیمی بل 2021ء پر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم آئین کے آرٹیکل48 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ہائیر ایجوکیشن ترمیمی بل21 بھی قانون سازی کے لئے پیش کیا جائے گا۔وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی 2020ء-21ء کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت اداروں کی ناقص کارکردگی بارے توجہ دلا ؤ نوٹس بھی ایجنڈے پر موجودہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved