آئی پی ایل کو بڑا دھچکہ، غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کر دیا

1  مارچ‬‮  2022

انڈین پریمیئر لیگ کو بڑا نقصان ہو گیا،  انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے بیٹسمین جیسن رائے نے انڈین پریمئیر لیگ سیزن 15 میں شرکت کرنے سے معذورت کر لی ہے،ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام کہا  ہےاس سال میں آئی پی ایل میں شرکت نہیں  کر سکتا ۔

یاد رہے کہ جیسن رائے آئی پی ایل سیزن 15 میں پہلی بار شرکت کرنے والی فرنچائز گجرات ٹائٹینز کا حصہ تھے ، جس نے انہیں  دو لاکھ 66 ہزار ڈالرز میں اپنی ٹیم کے لئے خریدا ہے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن رائے نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے میں کووڈ پابندیوں اور متعدد بائیو سیکیور ببلز کا حصہ رہا ہوں اب تھک گیا ہوں،ان دو سالوں میں اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پایا، میں اب کچھ وقت اپنی فیملی کو دینا چاہتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ رہنے کا یہی صحیح وقت ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں گجرات ٹائٹینز کے مداحوں سے بھی معذرت کی۔

ذرائع کے مطابق  دیگر غیر ملکی کھلا ڑیوں نے  بھی آئی پی ایل کے سخت  پالیسیوں  پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور  خدشہ ہے کہ  اگر آئی پی ایل انتظامیہ نے اس پر نظر ثانی نہ کی تو  مز ید غیر ملکی کھلاڑی بھی   ایونٹ کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved