سعودی عرب میں منشیات بیچنے کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کے سر قلم کا خدشہ

1  مارچ‬‮  2022

سعودی عرب میں منشیات بیچنے کے الزام میں مزید 2پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ریاست میں منشیات کے مقدمہ کی سزا موت ہے ۔
خلیجی میڈیا کے مطابق حوالے سے بتایا کہ الخوبر پولیس نے دو رہائشیوں کو گرفتار کیا جنہوں نے منشیات نوشی کو فروغ دینے کی کوشش کی جس کے لیے وہ 822 گرام منشیات فروخت کررہے تھے ۔
ایسٹرن ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
ادھر دوسری جانب سعودی عرب میں جعلی سرکاری دستاویزات بنا کر ہیر پھیر میں ملوث 8 پاکستانی پکڑے گئے جن کے بارے میں پولیس معلومات ملی تھیں کہ ریاض شہر میں نامعلوم افراد پر مشتمل ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو جعلی دستاویزات تیار کرکے انہیں فروخت کرتا ہے ، ملزمان کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل ہونے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved