یورپی یونین، برطانیہ، آسٹریلیاء، ناروے، ترکی، جاپان، یوکرین، سوئٹزر لینڈ، ڈنمارک اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے پاکستان پریوکرین پر روس کے حملےکی مذمت کرنے پر زوردیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر نےکہا کہ پاکستان بھی روس کی یوکرین پر جارحیت کی مذمت کرے اور یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی پاسداری کی حمایت میں دیگر ممالک کا ساتھ دے۔
As Heads of Mission to the Islamic Republic of Pakistan, we urge 🇵🇰 to join us in condemning 🇷🇺 #Russia´s aggression against 🇺🇦 #Ukraine and voice support for upholding the 🇺🇳UN Charter & founding principles of international law #StandWithUkraine 🇺🇦 2/2
— Lis Rosenholm (@DKinPK) March 1, 2022
یاد رہے کہ پاکستان نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں روس کی یوکرین پر فوجی کاروائی کیخلاف اور اس موضوع پر فوری بحث کیلئے ووٹ دینے سے گریز کیا تھا، یہ اجلاس اب جمعرات تک ملتوی ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں 25 فروری کو جب اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں یوکرین پر روس کی فوجی کاروائی کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پر رائے شماری ہوئی تھی، تو اس میں چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی رائے محفوظ رکھی تھی۔
دوسری جانب منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان یوکرین پر روس کی جارحیت کیخلاف ٹھوس موقف اپناتے ہوئے فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔