ماحول دوست اقدامات کے باعث پاکستان کیلئے ایک اور عالمی اعزاز

1  مارچ‬‮  2022

پاکستان کو 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے باعث اقوام متحدہ میں ایک اور اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت جرمنی اور ایل سلواڈور کو لیڈر ملک قرار دے دیا۔ پاکستان دنیا میں 10 بلین ٹری سونامی  منصوبہ  شروع کرنے والا پہلا ملک بن گیا جبکہ ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے اور جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے پر لیڈرشپ ملی۔ پاکستان 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ  کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے باعث عالمی سطح پر ماحولیاتی لیڈر قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں ملک امین اسلم نے کہا کہ  وزیر اعظم  عمران خان  کے ماحولیاتی ویژن میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے ، ہمیں ماحولیات میں سرمایہ کاری  کرنے پر معاشی فائدہ ہوا،پاکستان نے پائیدار ترقی کیلئے ماحول کے خلاف جنگ ختم کی۔

کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ  ماحولیاتی اسمبلی میں دنیا بھر کے وزراء شریک تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved