کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آج سے آغاز ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کرینگے جو وزیراعظم کے تخفیف غربت منصوبے کا حصہ ہے۔
اس پروگرام میں نوجوانوں،خواتین،کسانوں کوبلاسودقرضے دینے کے علاوہ کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار کیلئے بھی قرضے دیئے جائیں گے۔دو سالوں کے دوران اس پروگرام کے تحت 407 ارب روپے کےقرضےفراہم کئےجائیں گے اور اس مدت میں حکومت56 ارب روپےکی سبسڈی فراہم کرےگی۔ کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصد نچلے طبقات کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔