مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے چوہدری برادران اور وزیراعظم کی ملاقات کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ سارے آج کل آپ کے پاس آرہے ہیں تو چوہدری صاحب نے کہا آنا سب کا حق ہے، سیاستدان ملتے رہتے ہیں، روز کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ فیصلہ نہیں ہوا عدم اعتماد میں حکومت کے ساتھ ٹھہرنا ہے یا خلاف جانا ہے، اگر شہبازشریف نے دعوت دی ہے تو ان کی طرف جانا اچھنبے کی بات نہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیاہے کہ چوہدری برادران سے وزیراعظم کی ملاقات میں عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے متعلق ق لیگی رہنما نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان منگل یکم مارچ کو چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے آئے تھے، اس موقع پر تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔