خواجہ سراؤں کا طالبعلم کو برہنہ کر کے تشدد، ویڈیو بھی بنائی

2  مارچ‬‮  2022

لاہور میں خواجہ سرا کا اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر ایک طالبعلم کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ طالبعلم کی خواجہ سرا سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، اور خواجہ سرا نے اسے اللہ ہو گول چکر پر ملنے کیلئے بلایا تھا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سرا نے اپنے دیگر 4 خواجہ سرا ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائیں۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ  خواجہ سرا نے اسلحے کے زور پرطالبعلم سےموبائل اور موٹرسائیکل بھی چھین لی جبکہ ویڈیو بنا کر گھر سے پیسے  منگوانے پر مجبور کرتے رہے اور پیسے نہ ملنے پر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved